وزیراعظم عمران خان سے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل انجم ندیم بھی موجود تھے، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی اور ملک کی داخلی سیکیورٹی کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔