بھارتی ریاست مغربی بنگال میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں گوہاٹی ۔ بیکانیر ایکسپریس ٹرین حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ جس کے نتیجہ میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جلپائی گری کے قریب میاناگوری ٹاؤن کے قریب ایکسپریس ٹرین پٹری سے اترگئی ۔
حادثہ کا شکار ٹرین کے ڈبوں سے تقریباً 40 مسافروں کو بچالیا گیا ہے ۔ 24 مسافروں کو جلپائی گری کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیرعلاج ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 10 زخمی مسافروں کی حالت نازک ہے ۔ انہیں سیلیگوڑی کے شمالی بنگال میڈیکل کالج کو بہتر علاج کیلئے منتقل کیا جائے گا ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ڈبوں میں کئی مسافروں کے پھنسے رہنے کا اندیشہ ہے اور گیاس کٹرس کے ذریعہ ڈبوں کو کاٹ کر انہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
#UPDATE | Death toll in Bikaner-Guwahati Express mishap has risen to 9. Rescue operation is over. 36 injured were admitted to different hospitals. Passengers were sent to Guwahati by special train: Union Minister John Barla
(Latest visuals from the spot in Domohani, Jalpaiguri) pic.twitter.com/MpoLsrZnLZ
— ANI (@ANI) January 14, 2022
وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے بتایا کہ وہ شخصی طور پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو حادثہ کی تفصیلات اور امدادی کاموں سے بھی واقف کروایا ہے ۔ اس واقعہ میں بیکانیر گوہاٹی ایکسپریس کے 12 ڈبے پٹری سے اترگئے ۔ اعلیٰ سطحی ریلوے سیفٹی کمشنر کی زیرقیادت حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ صدرنشین ریلوے بورڈ اور ڈائرکٹر جنرل سیفٹی ریلوے بورڈ نئی دہلی سے جائے حادثہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ حادثہ میں مرنے والوں کے ورثاء کیلئے فی کس 5 لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شدید طور پر زخمی ہونے والوں کیلئے ایک لاکھ اور معمولی زخمیوں کیلئے 25 ہزار روپئے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے آج رات جائے حادثہ کا معائنہ کریں گے ۔ وزیر ریلوے نے مہلوکین کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا ۔