نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

14  جنوری‬‮  2022

پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کے لیے بورڈ تشکیل دیدیا،  9 رکنی بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کابینہ کےفیصلے کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ سینئرپروفیسرزپرمشتمل9رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈتشکیل دیاگیا، بورڈ5 دن کےاندراپنی رپورٹ پیش کرے گا۔پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کو اسپیشل میڈیکل بورڈ کا کنوینئر بنایا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر غیاث الانبی طیب، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ بھی میڈیکل بورڈ کے رکن ہوں گے۔یاد رہے وفاق نے پنجاب حکومت سےنوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگی تھی ، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا۔

جس میں کہا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں جمع ہونیوالی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے ، ماہرین کی رائے ملنے پر نوازشریف کی واپسی کا آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved