حج 2022 کی بکنگ کرانے والوں کیلئے وزارت مذہبی امور کا اہم اعلان

14  جنوری‬‮  2022

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2022 کی بکنگ کرانے والوں کیلئے تنبیہ جاری کردی۔
وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عوام حج 2022 کی بکنگ کے لیے کسی کو پیسےمت دیں، ابھی حج پالیسی کا اعلان نہیں ہوا اور نہ کسی کوحج بکنگ کی اجازت ہے لہٰذا عوام حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں سے ہوشیاررہیں۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہےکہ حج کےخواہش مند وزارت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظارکریں جب کہ جعلی حج بکنگ کرنے والےافراد ایسی کمپنی کی شکایات کے لیے حج ہیلپ لائن پررابطہ کریں، حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کسی بھی فرد یا ادارے کو پیسے اور پاسپورٹ جمع مت کروائیں۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج کے نام پر فراڈ کرنے والے جعلسازوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved