ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر زبردست کمی ریکارڈ کی گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 850 روپے کمی کے بعد میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 24 ہزار 750 روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے دام 729 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 953 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کے دام ایک ڈالر کم ہوکر 1821 ڈالر فی اونس ہے۔
قبل ازیں ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔تاہم اس کے بعد سونے کی قیمت میں بتدریج کمی دیکھی گئی تھی۔