اسکول بندہونے سے پہلےدوسری سماجی سرگرمیوں پر پابندی ضروری ہے، وزیر تعلیم پنجاب

14  جنوری‬‮  2022

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اسکول بندہونے سے پہلےدوسری سماجی سرگرمیوں پر پابندی ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراد راس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سب مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ اسکول بند ہوں گے یا نہیں ، اگر مجھ سے میری رائے لی جائے تو اسکولوں سے پہلے دوسری سماجی سرگرمیوں کی بندش ضروری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا باقی پابندیوں کے بعد آخری آپشن ہونا چاہیے۔مراد راس نے یہ بھی کہا تھا کہ پچھلے دو برسوں میں طلبہ کا جو نقصان ہوا وہ ناقابلِ تصور ہے۔

شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹر پر مراد راس کے گزشتہ روز کیے گئے ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور کہا کہ میں آپ سے بالکل اتفاق کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے میں مراد راس کی بات سے پوری طرح اتفاق کرتی ہوں، اسکول بند کرنے سے پہلے تمام سیلون، ریستوراں، جم، مال اور شادی ہال بند کرنے چاہئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved