مہنگائی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں حماد اظہر نے اعدادو شمار پیش کر دیے

15  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے  سابقہ حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتے ہو کہا ہے کہ حکومت جس ریٹ پر بجلی خرید کر عوام کو مہیا کررہی ہے اس میں ڈیڑھ سے دو روپے کا فرق آرہا ہے، جب اس فرق کو اربوں یونٹس کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ گردشی قرضوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کس طرح سابقہ حکومت نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے جس کے نتائج آج غریب عوام بھگت رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال بجلی کی پیداوار میں 6سے 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہا  تھا کہ مہنگے اور غیر ضروری بجلی کے معاہدوں کی وجہ سے  آج بجلی مہنگی کرنی پڑ رہی ہے۔غریب صارفین کیلئے ان کا کہنا تھا کہ جن کا استعمال 200 یونٹ سے کم ہوگا، اس اضافے کا اطلاق ان پر نہیں ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved