عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے،عدلیہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی تربیت ضروری ہے، فواد چوہدری

14  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے،عدلیہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی تربیت ضروری ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد نے ملاقات کی جس میں چوہدری فواد حسین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ درست عدالتی رپورٹنگ کے بغیر عدلیہ کا وقار اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن نہیں، عدلیہ کی کوریج کرنے والے صحافی ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ درست عدالتی رپورٹنگ کے بغیر عدلیہ کا وقار اور عوام ‏کےحقوق کاتحفظ ممکن نہیں، عدلیہ کوریج کرنے والےصحافی ذمہ دارانہ صحافت کےفروغ میں کرداراداکریں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے جن خبروں پرعدلیہ نوٹس لیتی ہے ان خبروں کا مستند ہونا ضروری ‏ہے قانونی صحافت میں صحافت اور قانون دونوں شامل ہوتےہیں عدلیہ کی کوریج کرنےوالےصحافیوں کی تربیت ‏ضروری ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت صحافتی تنظیموں کیساتھ مل کرلائحہ عمل مرتب کرے گی صحافیوں کو ‏ترجیحی بنیادوں پرصحت کارڈز فراہم کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر راجہ محسن اعجاز اور سیکریٹری جنرل عدیل سرفراز سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved