پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پرگامزن ہے، اقوام متحدہ

14  جنوری‬‮  2022

عالمی معاشی صورتحال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط بحالی کی راہ پرگامزن ہے۔

اقوام متحدہ نے عالمی اقتصادی صورتحال پر جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً بہتری کے راستے پر گامزن رہی، 2021 میں پاکستان کی معیشت 4.5 فیصد کی شرح سے بہتر ہوئی ہے جبکہ 2022 میں جی ڈی پی میں اضافہ 3.9 فیصد رہنےکی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت میں نجی طلب، بیرون ملک سے ریکارڈ ترسیلات اور مالی مدد سے بہتری رہی ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی ایک وجہ شرح سود میں اضافہ ہے،2022 میں مہنگائی 8.3فیصد اور اگلے سال 6.1 فیصد پر آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2021 میں معاشی ترقی کی رفتار 4.5 فیصدرہی جبکہ 2022  میں جی ڈی پی گروتھ 3.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جی 20 ممالک کی قرض معطلی سے پاکستان جیسے ممالک کو مناسب ریلیف نہیں ملا، قرض کی ادائیگی میں پاکستان کو 20 فیصد سے کم ریلیف ملا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 فیصد سےکم ریلیف جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے، پاکستانی معیشت کے لیے ریونیو بحالی اور کثیرالجہتی مدد کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved