بنوں میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک سپاہی شہید

14  جنوری‬‮  2022

بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشتگردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر حملہ کیا گیا اور فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد حملہ 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب ہوا جس کا فوجی جوانوں نے موثر جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی سرفراز علی شہید ہوگیا، 26 سالہ شہید سپاہی سرفرازعلی کا تعلق وہاڑی سے ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں 5 جنوری کو ڈیرہ اسمٰعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی جہاں 2 دہشت ہلاک اور 3 گرفتار ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved