لندن دوائی لینے والا کب آرہا ہے؟ سندھ میں صحت کارڈ کب شروع ہو رہا ہے؟، مراد سعید

14  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی میدان کے بعد اپوزیشن ایک دفعہ پھر پارلیمان میں بھی ناکام ہو گئی ہے۔

مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اپوزیشن یہ بتائے کہ وہ لندن دوائی لینے والا کب آ رہا ہے؟ ٹی ٹی اسکینڈل جس کے تمام ثبوت اور نام سامنے آچُکے اس کا جواب کب آرہا ہے؟ سندھ میں مفت علاج کے لئے صحت کارڈ کب شروع ہو رہا ہے؟ سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کا کیا ہوا؟

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بتائے کہ ٹی ٹی اسکینڈل جس کے تمام ثبوت اور نام سامنے آچُکے اس کا جواب کب آرہا ہے اور سندھ میں مفت علاج کے لیے صحت کارڈ کب شروع ہو رہا ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن یہ بھی بتائے کہ سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کا کیا ہوا ہے؟۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved