مردوں سے قبرستان خالی کروانے کا نوٹس جاری

14  جنوری‬‮  2022

قبرستان کی دیوار پر مُردوں سے قبرستان خالی کروانے کا نوٹس لگا دیا۔
جدہ میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت متعدد علاقے توڑے جا رہے ہیں، ایسے میں بلدیہ جدہ نے ایک ایسا نوٹس جاری کر دیا جس کو پڑھ کر ہر کوئی حیران ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جدہ بلدیہ کی جانب سے خالی کرائے جانے والے علاقوں میں قائم عمارتوں پر نشانات لگا کر عمارتوں کو خالی کرنے کا نوٹس دیواروں پر آویزاں کیا جا رہا ہے۔
بلدیہ کی سروے ٹیموں نے ’الکندرہ‘ کے علاقے میں قائم قدیم قبرستان کی دیوار پربھی نشان لگاتے ہوئے خالی کرانے کی حتمی تاریخ درج کردی۔قبرستان کی دیوار پر مُردوں سے قبرستان خالی کروانے کا نوٹس اور نشان دیکھ کر لوگوں نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جس پر سوشل میڈیا صارفین جدہ کی بلدیہ کو مزاحیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
تاہم بلدیہ کے ترجمان نے نجی ابلاغی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ جو کچھ ہوا وہ انسانی غلطی تھی ، قبرستان کو ’خالی‘ کرائے جانے کے حوالے سے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں ہوئے، سروے ٹیم کی غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے قبرستان کی دیوار پردرج خالی کرانے کا نشان اور ڈیڈ لائن مٹا دی گئی ہے.واضح رہے کہ بلدیہ کی سروے ٹیم کے اہلکاروں نے غلطی سے قبرستان کی دیوار پر بھی عربی میں اخلا یعنی خالی کیا جائے درج کرکے تاریخ لکھ دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved