پاکستان نے گروپ آف 77 اور چائنہ گروپ کی سربراہی سنبھال لی

14  جنوری‬‮  2022

پاکستان نے 2022ء کیلئے گروپ آف 77 اور چائنہ گروپ کی سربراہی سنبھال لی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): پاکستان نے 2022ء کے لیے گروپ آف 77 اور چائنا گروپ کی سربراہی سنبھال لی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو ورچوئل فارمیٹ میں چیئرمین کا عہدہ حوالے کرنے کی تقریب کے افتتاحی سیشن کی صدارت کی، جس میں سبکدوش ہونے والے چیئر (ریپبلک آف گنی کے وزیر خارجہ)، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے بھی شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر ترقی پذیر ممالک کے اقتصادی اور سماجی مقاصد کو آگے بڑھانے میں G-77 کے اہم کردار کو سراہا۔وزیر خارجہ نے ایکویٹی اور مساوات کے حالات میں خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے G-77 کی اجتماعی کوششوں میں ہم آہنگی اور اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ G-77 کے سربراہ کے طور پر، پاکستان ترقی پذیر ممالک کو درپیش متعدد چیلنجوں کا موثر اور ٹھوس حل کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ساؤتھ ساوتھ تعاون کے کو بھی فروغ دے گا۔1964 میں قائم کردہG-77 اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کا سب سے بڑا بین الحکومتی گروپ ہےجو ایک سو چونتیس رکن ممالک پر مشتمل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved