حکومت کا غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ

15  جنوری‬‮  2022

حکومت نے غیر ملکی شہریوں کو سرمایہ کاری کے بدلے پاکستان کی مستقل رہائش دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ خاص طور پر افغانوں اور چینیوں سے بھاری سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے پیغام میں کہا کہ غیر ملکی شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو  اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جُزو قرار دیا ہے ، جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش کی اسکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس پالیسی سے حکومت اُن دولت مند افغان شہریوں سے بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہتی ہے جو اس وقت ایران، ترکی اور ملائیشیا جیسے ممالک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved