ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لئے جگہ مانگ لی۔
وزیراعظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے خط لکھ دیا۔ وزیراعظم کے نام خط میں چیف الیکشن کمشنرنے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کے لئے جگہ اورعمارت مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنرنے4 مختلف عمارتیں بھی تجویز کیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے اقدامات کررہا ہے۔آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اورانتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔خط کے مطابق یونٹ کے قیام کےلئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کاکام آخری مراحل میں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے 4 مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔ جس میں کہا گیا کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم بھی یونٹ بنانے کیلئے استعمال ہوسکتا ہے،ی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاوس بھی الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز ہے، وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلور بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جاسکتا، سرسید میموریل سوسائٹی عمارت میں سے کوئی ایک فراہم کی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ یونٹ کے قیام کے لئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کا کام آخری مراحل میں ہے، آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اور انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔