کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار اور ملائم سڑکیں بناؤں گا، بھارتی وزیرکا ویڈیو پیغام

15  جنوری‬‮  2022

بھارتی ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری نے اعلان کیا ہے کہ کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار اور ملائم سڑکیں بناؤں گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی عرفان انصاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں حلقے سے عوام سے ہموار سڑکیں بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سڑکیں کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار ہوں گی۔

رکن اسمبلی نے عالمی معیار کی 14 سڑکوں کی تعمیر جلد شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ہموار سڑکیں قبائلی برادری کے بچے اور ریاست کے نوجوان استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ایک بھارتی وزیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح بننی چاہئیں۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved