صدر مملکت نے مالیاتی ضمنی بل 2022ء کی منظوری دے دی

15  جنوری‬‮  2022

صدر مملکت نے مالیاتی ضمنی بل 2022ء کی منظوری دے دی،، نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور رد و بدل کا اطلاق ہوگیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مالیاتی ضمنی بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی، منظوری کے بعد فوری طور پر نئے مالیاتی بل میں تجویز کردہ ٹیکس چھوٹ کے خاتمے، نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور رد و بدل کا اطلاق ہوگیا ہے۔

قومی اسمبلی میں تیرہ جنوری 2021ء کو کثرت رائے سے مالیاتی بل 2022ء کی منظوری دی تھی جبکہ اپوزیشن کی تجاویز کو مسترد کردیا تھا۔

مِنی بجٹ میں تقریباً 150 اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جن میں موبائل فونز پر ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا جس سے 7 ارب روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved