پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

15  جنوری‬‮  2022

وفاقی حکومت نے 31 جنوری 2022ء تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پڑول کی قیمت میں 3.01 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پٹرول 147.83روپے میں دستیاب ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 144.62 روپے میں دستیاب ہو گا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر مٹی کا تیل 116.48 روپے میں دستیاب ہو گا، جبکہ لائٹ ڈیزل فی لیٹر قیمت میں 3.33 روپے کے اضافے کے بعد 114.54 روپے میں دستیاب ہو گا۔

قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، اور یہ قیمتیں 31 جنوری 2022ء تک موثر ہوں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved