وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے، ترقی کے ثمرات سے بہرہ مند ہونا ہر شہری کا حق ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام انڈیکیٹرز مثبت اور حوصلہ افزاء ہیں ماسوائے اپوزیشن کی منفی سیاست کے۔
انکا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر شہر، ہر قصبے اور ہر دیہات تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج حقیقی تبدیلی کا نقیب ثابت ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں ترقی کے خواب دکھائے گئے، ہم تعبیر پیش کرتے ہیں، محرومیوں کے ازالے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت جو کر رہی ہے ماضی میں کوئی مثال نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے ثمرات سے بہرہ مند ہونا ہر شہری کا حق ہے، پنجاب کے عوام کے لئے یکساں ترقی کا وژن کیا جو ماضی میں خواب ہی تھا، ترقی کا سفر پسماندہ ترین علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اپوزیشن خود بحرانو ں میں مبتلا ہے۔