جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد، فیصلہ اب اسمبلی میں ہو گا، بزنجو

16  اکتوبر‬‮  2021

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر 2021ء کو تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی میں جمع ہو جائے گی، وزیراعلیٰ مقابلہ کریں، فیصلہ اب اسمبلی میں ہو گا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کا بھی کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرائیں گے، کس کے پاس کتنی حمایت ہے، 20 اکتوبر کو سب سامنے آ جائے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد کے پس پردہ  پی ڈی ایم کی حمایت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ   کہا کہ اس تحریک عدم اعتماد کے پیچھے پی ڈی ایم کا ہاتھ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیکر واپس لینا جام صاحب کو زیب نہیں دیتا، پارٹی کو بچانے کیلئے جام کمال کو 15 دن دئیے، ہماری پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا اپنے رد عمل میں کہنا تھاکہ عبدالقدوس بزنجوکی ذمہ داری ہے کہ وہ بطور اسپیکرغیر جانبدار رہیں اور اپنے حلف کی پاسداری کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved