وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہاپوزیشن جتنے چاہے مارچ کرلے ناکام رہے گی، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی نہ حکومت ختم ہوگی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں، نہ کوئی اکاؤنٹس ہیں اور نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے، عوام میں سے ہیں اور عوام کے ساتھ ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام میں سے ہیں اور عوام کے ساتھ ہی رہیں گے، اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی اور نہ حکومت ختم ہوگی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو شکست ہوگی، تحریک انصا ف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں کرپشن اور اپنو ں کو نوازنے کے چکرمیں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا اور بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ 5 سال خلوص نیت سے تمام وسائل اور توانائیاں عوامی ترقی پر صرف کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانو ں کی زد میں ہے، 2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف ملک بھر میں پھرپور کامیابی حاصل کریگی۔