ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت گاہ میں متعدد افراد کو یرغمال بنانے والے شخص کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔
یاد رہے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرکولیویل میں ایک یہودی عبادت گاہ میں متعدد افراد کو یرغمال بنانے کا واقعہ امریکہ میں صبح پیش آیا اور تقریبا دس گھنٹے سے زائد جاری رہا۔حملہ آور کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک آپریشن کے دوران اس شخص کو ہلاک کردیا تھا لیکن اس کی شناخت تاحال نہیں بتائی گئی ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت گاہ میں متعدد افراد کو یرغمال بنانے والے شخص کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اس حملے میں اپنے بھائی کے ملوث ہونے کی اطلاعات کو جھوٹااور بے بنیاد قراد دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح معصوموں کو گناہ گار دکھایا جاتا ہے اور اسی لیے معصوم عافیہ آج بھی قید کاٹ رہی ہے۔انہوں نے اس حملے میں اپنے بھائی کی ملوث ہونے کی امریکی میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے حوالے سے کہا کہ ’یہ ایک اور مثال ہے کہ کیسے امریکی میڈیا اور سوشل میڈیا ٹرولز بغیر کسی ثبوت کے لوگوں پر الزامات لگا دیتے ہیں، خصوصاً جب کوئی شخص سیاہ فام ہو یا مسلمان ہو۔