صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس کل 17 جنوری کو طلب

16  جنوری‬‮  2022

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزیرصحت اور وزرائے تعلیم کا اجلاس 17 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملک میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے این سی او سی اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے ساتھ مل کر موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی نے سندھ حکومت کے ساتھ  کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا فیصلہ کیا۔اس حوالے سے صوبائی صحت اور وزرائے تعلیم کا اہم جلاس 17 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔اس اجلاس میں تعلیمی اداروں،عوامی اجتماعات،شادی کی تقریبات،انڈوراورآؤٹ ڈور کھانےاورٹرانسپورٹ سے متعلق ایس اوپیز پرغورہوگا۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کورونا وبا کی حالیہ لہر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پر غور ہوگا۔ اس موقع پر اسمارٹ سیلبس اور ہفتے میں 3 دن کلاسوں کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved