پاکستان آٹوموبیل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 2021ء میں پاکستان میں سوزوکی کی آلٹو گاڑی سب سے زیادہ فروخت ہوئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے آخری 6 مہینوں میں 600 سی سی آلٹو کے مجموعی طور پر 38629 یونٹ فروخت ہوئے، جو ایک ہزار سی سی یا اس سے زائد کی تمام گاڑیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔
1300 سی سی گاڑیوں میں ہونڈا سوک اور سٹی کی فروخت سب سے زیادہ ہوئی ، جن کے مجموعی طور پر گذشتہ 6 مہینوں میں 17620 یونٹس فروخت ہوئے، اس کے بعد ٹویوٹا کرولا کا نمبر آتا ہے، جس کے 15903 یونٹس فروخت ہوئے۔
اسی کیٹیگری میں تیسرا نمبر ٹویوٹا یارس کا ہے، جس کے گذشتہ 6 مہینوں میں 13 ہزار سے زائد یونٹس فروخت ہوئے۔
پاکستان آٹوموبیل ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار یا اس سے کم سی سی کی گاڑیوں میں دوسرے نمبر سب سے زیادہ بکنے والی گاڑی سوزوکی ہی کلٹس ہے جس کے 14 ہزار سے زائد یونٹس فروخت ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 6 مہینوں میں صرف ہنڈا، ٹویوٹا اور سوزوکی کے مجموعی طور پر ایک لاکھ 14ہزار سے زائد یونٹ فروخت ہوئے جو 2020ء کے آخری 6 مہینوں کے مقابلے میں تقریباً 58 فیصد زیادہ ہیں، 2020ء کے آخری 6 مہینوں میں 67 ہزار گاڑیوں کے یونٹس فروخت ہوئے تھے۔