پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہےاسکول میں پرائمری کلاسز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی اسکول انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پرائمری کلاسز بند کردیں اور اس حوالے سے والدین کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔نجی اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت طلبہ آن لائن کلاسز لیں گے تاہم چھٹی سے آٹھویں کےطلباکوگروپ کی صورت بلایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ویکسینیشن کے بغیر اب بچے اسکولوں میں نہیں آسکتے۔
این سی او سی کے اجلاس کے بعد پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ، 12 سال سےکم عمر بچوں کی اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔