طالبان پرکابل میں خواتین مظاہرین پرمرچوں کا اسپرے کرنے کا الزام

17  جنوری‬‮  2022

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں احتجاج کرنے  والی خواتین پر سیاہ مرچ کا اسپرے فائر کیا گیا۔

عالمی میڈیا  کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خواتین  تعلیم اور ملازمت کے حقوق کے لیے احتجاج کررہی تھیں کہ اس دوران طالبان نے انہیں منتشر کرنے کے لیے کالی مرچوں کا اسپرے کردیا۔

اے ایف پی کے مطابق گذشتہ برس اقتدار میں آنے کے بعد طالبان نے افغان عوام اور خاص طور پر خواتین پر پابندیاں لگائیں۔کابل میں 20 کے قریب خواتین نے کابل یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا اور برابری اور انصافکے نعرے لگائے۔ انہوں نے جو بینرز اٹھا رکھے تھا ان پر خواتین کے حقوق انسانیت کے حقوق جیسے جملے لکھے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چند گاڑیوں میں  سوار طالبان جنگجو  علاقے میں  پہنچے اور احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کے لیے اسپرے کیا۔خبر ایجنسی کےمطابق احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ تین گاڑیوں میں سوار طالبان جنگجوؤں نے انہیں احتجاج سے روکنے کے لیے ان پر کالی مرچوں کا اسپرے کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کی جانب سے افغانیوں بالخصوص افغان خواتین پر متعدد پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔یاد رہے کہ طالبان حکام نے سرکاری شعبے میں خواتین ملازمین کو کام پر واپس آنے سے روک دیا ہے، بہت سے سیکنڈری اسکول ابھی تک لڑکیوں کے لیے دوبارہ نہیں کھلے اور سرکاری یونیورسٹیاں بھی بند ہیں۔

طالبان نے کسی مرد رشتے دار کے بغیر خواتین کے طویل فاصلے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ٹیلی ویژن چینلز پر خواتین اداکاروں کے ڈرامے نشر کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved