رہائش کیلئے پاکستانیوں کی اولین ترجیح کون سا شہر ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی درخواستوں کے اعدادوشمار

17  جنوری‬‮  2022

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں حکومت کو موصول ہونے والی درخواستوں کے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانیوں کی رہائش کیلئے اولین ترجیح کون سا شہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پاکستانیوں کی رہائش کیلئے اولین ترجیح بن گیا ہے، کیونکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں سب سے زیادہ درخواستیں اسلام آباد میں گھر حاصل کرنے کیلئے موصول ہوئی ہیں۔

وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت رجسٹریشن کیلئے 20 لاکھ 3 ہزار940 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 2 لاکھ 61 ہزار654 درخواست گزاروں نے رہائش کیلئےپہلی ترجیح کے طورپراسلام آباد کا انتخاب کیا۔

دو لاکھ 27 ہزار 802 شہریوں نے لاہور میں رہائش کے حصول کو اپنی دوسری ترجیح قرار دیا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایک لاکھ 25 ہزار 182 شہریوں نے فیصل آباد،83 ہزار 41 شہریوں نے کراچی،79 ہزار 150 شہریوں نے ملتان،70 ہزار932 شہریوں نے کوئٹہ جبکہ 49 ہزار 424 شہریوں نے پشاور میں گھر حاصل کرنے کی درخواستیں دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved