پنجاب میں سکول کے طلباء کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے اسکارف یونیفارم کا حصہ بنانے کی ہدایت

17  جنوری‬‮  2022

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکول کے طلباء  کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولز کے ساتھ نجی سکولز بھی یونیفارم میں ترمیم کریں، اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو طلبا ء کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مراد راس کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی نے پہلی بار پرائمری طلباء  کو ناظرہ جبکہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کو ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کا ایکٹ پاس کیا ہے، اب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے پر عملدرآمد ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کے اسکولوں میں اساتذہ کی 30 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں، جو جلد پر کر لی جائیں گی۔

کورونا کی صورتحال کے پیش نظر سکول بند کرنے کی قیاس آرائیوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھاکہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب تک دیگر محکمے بند نہیں ہوں گے،  تب تک تعلیمی ادارے بھی کھلے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved