وزیراعظم عمران خان عیدمیلادالنبی ﷺ کیسے منائیں گے؟؟

16  اکتوبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان اپنی رہائش گاہ پر عیدمیلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کی حوالے سے کی گئی تیاری کی تصویر ٹوئٹ کر دی۔

اس سے قبل قوم کے نام وزیراعظم کااپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عیدمیلادالنبی ﷺ کا شاندار جشن منایا جائے گا، سب لوگ اس میں بھرپور شرکت کریں۔

اسلام آباد۔ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عیدمیلادالنبی ﷺ کا شاندار جشن منایا جائے گا جس میں پوری قوم بھر پو شرکت کرے گی ،ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی حضرت محمدﷺدنیا میں تشریف لائے، یہ برکتوں کا مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی ٰنے اپنے حبیبﷺ کو اس دنیا میں بھیجا تھا۔

ہفتہ کو عیدمیلاد النبی ﷺکے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمدﷺ  کو رحمت اللعالمین کا خصوصی خطاب دیا ، حضور نبی کریم  ﷺ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، انہوں نے کہا کہ لیڈر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عید میلاد النبیﷺ میں سب لوگ بھرپور طریقے سے شرکت کریں، رواں سال ربیع الاول کے مہینے میں ہمیں ایسا جشن منانا چاہئے جو ہماری قومی تاریخ کا سب سے شاندار جشن ہو تاکہ واضح ہوکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی کسی نے عیدمیلاد النبی ﷺکاایسا جشن نہیں منایا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں عوام، میڈیا ، اقلیتوں سمیت پوری قوم کو جشن عید میلاد النبی عیدمیلاد النبیﷺمیں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی تاریخ میں اسے سے قبل اس طرح کا عید میلاد النبی عیدمیلاد النبی ﷺکا جشن پہلے کبھی نہیں منایا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved