ویڈیو، بھارت میں 3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

17  جنوری‬‮  2022

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں راج نند میں ایک عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی 3 آنکھیں، اور اس کی ناک میں 4 سوراخ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچھڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کی پیدائش کے بعد ہم نے سوچا کہ شاید بچھڑے کے سر پر زخم ہے، لیکن جب ٹارچ سے چیک کیا تو ہم حیران رہ گئے کہ وہ  زخم نہیں بلکہ اس کی تیسری آنکھ ہے جبکہ اس کی ناک میں بھی دو کے بجائے چار سوراخ  ہیں۔

بچھڑے کے مالک نے بتایا ہے کہ اس بچھڑے کو دیکھنے کیلئے دور دراز سے لوگ آ رہے ہیں،اور اسے معجزہ قرار دیتے ہوئے اس کی پوجا بھی کی جا رہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس بچھڑے کا چیک اپ جانوروں کے ڈاکٹر سے کرایا گیا ہے، جنہوں نے اسے مکمل طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہر  ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تین آنکھوں والا بچھڑا کوئی خدا کا معجزا نہیں بلکہ یہ بچھڑے کو پیدا کرنے والی ماں کی  ہارمونل خرابی ہے،  یہی وجہ ہے کہ ایسے جانور زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتے، کچھ 2سال یا 6 ماہ تک جبکہ کچھ صرف 10 سے 15 دن تک زندہ رہ پاتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved