افغانستان شدید زلزلے سے لرز اٹھا، 26 جاں بحق

17  جنوری‬‮  2022

افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث 26 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، افغان حکام کے مطابق زلزلے سے ضلع قادیس میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، جہاں مکانات کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان کا صوبہ بادغیس خشک سالی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے اور گزشتہ 20 برسوں میں بیرونی امداد میں کم ملتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان اور پڑوسی ممالک میں 2015ء  میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا بدترین زلزلہ آیا تھا جہاں 280 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کئےگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved