حساس ادارے کو متنازع بنانے والے ناکام ہو گئے، شیخ رشید

16  اکتوبر‬‮  2021

آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا ہے، اگلے جمعے تک تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

بعض لوگ پاکستان کے حساس ترین ادارے کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، اور طرح طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔

ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لہر پوری دنیا میں چلی ہے اور عالمی سطح پر تیل اور گندم کا بحران آیا ہے جس سے ہم بھی متاثر ہوئے ہیں۔

افغانستان کے حالات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کرے، ہم دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں اورہم  یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہمیں طالبان حکومت کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا وہ تاخیر کی  وجوہات جانتے ہیں لیکن اسے عام نہیں کرسکتے کیونکہ صرف وزیر اعظم ہی اس معاملے پر لوگوں کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا ماحول ٹھیک اور ساری  چیزیں بہتر ہیں۔ وہ لوگ ناکام ہوں گے جو حساس ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved