پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس کی تفصیلات بتا دیں، بلاول اور مریم بھی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لائیں، فرخ حبیب

18  جنوری‬‮  2022

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات بتا دیں بلاول اور مریم بھی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لائیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ برطانیہ میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شفاف طریقے سے تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی کرے، تحریک انصاف کا تمام ریکارڈ نوٹرائزڈ ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی رسیدیں فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، ن لیگ کے حوالہ ہنڈی اور ٹی ٹیز سے پیسے آتے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن پی پی، ن لیگ فنڈنگ کامعاملہ بھی دیکھےگا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنےاپنے اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے۔ن ل؛لیگ نے 64 کروڑ کاحساب نہیں دیا۔ بلاول بھٹو بھی اپنی پارٹی کےاکاؤنٹس دکھائیں، 35کروڑکاحساب دیں۔وزیرمملکت نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کےاکاؤنٹس کی تفصیلات سامنےآنی چاہئیں۔ پی ٹی آئی نےاپنےاکاؤنٹس کامکمل ڈیٹا فراہم کیا۔ اسکروٹنی کمیٹی کو جلد از جلد فعال کیاجائے۔فرخ حبیب نے کہا ن لیگ برطانیہ میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کےطور پر رجسٹرڈ ہے۔ یہ کہتےہیں میاں صاحب کو چلتے پھرتے کسی نے 5 کروڑ دے دیے۔ن لیگ، پی پی کا کوئی بینک ریکارڈ اور رسیدیں نہیں ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved