فارن فنڈنگ کیس، پی پی، ن لیگ کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کو رپورٹ 10 روز میں پیش کرنے کا حکم

18  جنوری‬‮  2022

الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے آغاز پر وکیل پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سےسیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں طنز کیا کہ خوشی ہے پی ٹی آئی کی اسکروٹنی ہوگئی باقیوں کی ہو رہی ہے یہ اور بات ہے کہ پی ٹی آئی کی اسکروٹنی پہلے کر لی گئی، رپورٹ میں کئی خامیاں ہیں، بہت سے اعداد و شمار کی سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں سےآئے؟

انور منصور نے اپنے دلائل میں کہا کہ رپورٹ میں کئی اعداد و شمار کو دہرایا گیا ہے، رپورٹ میں بہت غلطیاں نظر آ رہی ہیں، ایک ہی رقم کو کئی جگہ ظاہر کیا گیا، 31 کروڑ کا ہنگامہ ہوگیا، پی ٹی آئی سے پہلے ہی کہا تھا کچھ ظاہر نہیں کیا تو سامنے لایا جائے، شروع سے موقف ہے کہ الیکشن کمیشن سے کچھ چھپایا نہ چھپائیں گے لیکن یہاں پارٹی کی اسکروٹنی ہوگئی ہے جس سے دیگر جماعتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

اس موقع پر درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کےکچھ حصے ہمیں نہیں دیے گئے، اسکروٹنی کمیٹی نےہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ایک ممبر کی ریٹائرمنٹ سےاسکروٹنی کمیٹی غیر فعال ہو گئی ہے، پی پی پی اور ن لیگ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے،اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی جائے گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، نون لیگ، پی پی کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کو 10دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved