اسلام آباد میں پولیس ناکے پر حملہ، ایک اہلکار شہید، اسلام آباد میں دہشتگردی ہوئی ہے، شیخ رشید

18  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد میں  پولیس ناکے  پر فائرنگ کے نتیجے میں  ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی  ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی بلکہ دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے، ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ساری فورسز ملک کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں، دونوں ملزمان تک پہنچ گئے ہیں، موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کرلیا ہے۔

شہید پولیس اہل کارمنور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ اسلام آبادکے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود جیلانی چوک میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved