مریم نواز نے حکومت کے حوالے سے ایک اور پیش گوئی کر دی

18  جنوری‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ بعد کیس کی سماعت ہوئی ہے اور ثبوت جب سے مانگے گئے ہیں یہ بہانہ کر رہے ہیں اور میں حیران ہوں یہ وہی قومی احتساب بیورو (نیب) ہے جس نے روزانہ سماعت کی درخواست دی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے اور ان کے کابینہ ارکان ان کی کارکردگی کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ حکومت کی کارکردگی بری نہیں بلکہ ان کی کارکردگی ہے ہی نہیں۔ مہنگائی، بےروزگاری، مری سانحہ اور کس کس پر بات کریں ؟

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے اور ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی۔ پارٹی کے رہنما نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت ہفتہ، مہینے نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے، پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بیانات دینے کی بجائے سانحہ مری کا جواب دیں،حکومتی ترجمان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے باتیں کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved