ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز اضافہ ریکارڈ

18  جنوری‬‮  2022

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.92  سے بڑھ کر 176.18 روپے پر بند ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کاروبار آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد ڈالر 175.92 سے کم ہوکر 175.80 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی واقع ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved