چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عمان کی شاہی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سیف نصیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول کمانڈر اومان بحریہ نے ملاقات کی ہے اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی اورعلاقائی امور سمیت فوجی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شکصیات کی جانب سے مختلف دفاعی شعبوں میں رابطوں کے مزید فروغ پر زور دیا گیا۔سی جےسی ایس سی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے خطے میں امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اومان کے نیول کمانڈر نے پاکستانی مسلح افواج کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں قابل تحسین ہیں۔