سام سنگ نے پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے 3 موبائل فونز میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس میں گلیکسی اے 52 ایس، اے 32 اور اے 12 شامل ہیں۔
From Pakistan with Great Quality
Awesome Phones, Awesome Prices!
Now purchase your favorite Galaxy A52s, A32 & A12 at new affordable prices! pic.twitter.com/voi9g5SjT6opublikowane tutaj— Samsung Pakistan (@SamsungPakistan) January 18, 2022
سام سنگ گلیکسی – A/52-S
سام سنگ گلیکسی – A/52-S کا 128 جی بی سٹوریج والے موبائل کی قیمت پہلے 81 ہزار 999 روپےتھی، لیکن اب ہزار روپے کی کمی کے بعد یہ موبائل اب 71 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہو گا، جبکہ 256 جی بی سٹوریج والا موبائل 99 ہزار 999 روپے کی بجائے 11 ہزار روپے کمی کے بعد 88 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔
سام سنگ گلیکسی – A/32
سام سنگ گلیکسی– A/32 کا موبائل فون 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ 43 ہزار 500 روپے کی بجائے 39 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا، جس کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔
سام سنگ گلیکسی – A/12
یہ موبائل فون 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ 39 ہزار 999 روپے کی بجائے 27 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگا، یعنی اس کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔