ویڈیو، ٹیلی پرومپٹر کی خرابی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی عالمی فورم پر مذاق بن گئے

18  جنوری‬‮  2022

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کے دوران نریندر مودی کا ٹیلی پرومپٹر خراب ہو گیا، جس کے باعث وہ تقریر کرتے ہوئے رک گئے، اور مزید تقریر جاری نہ رکھ سکے۔

بھارتی میڈیا عالمی سطح پر اس بیانئے کو تقویت دینے کی بھر پور کوشش کرتا ہےکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلے سے تحریر شدہ تقریر نہیں کرتے، بلکہ وہ انہیں کسی بھی فورم پر اور کسی بھی موضوع پر خطاب کرنا پڑے تو وہ بڑے اعتماد سے یہ کام سر انجام دیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا اور نریندر مودی کا یہ پول اس وقت کھل کر سامنے آ گیا جب ورلڈ اکنامک فورم کے حالیہ ورچوئل اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹیلی پرومپٹر خراب ہو گیا، جس سے دیکھ کر وہ تقریر پڑھ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرومپٹر خراب ہونے پر پہلے بھارتی وزیراعظم نے کیمرے کے پیچھے اپنے معاون کی جانب دیکھا پھر ورلڈ اکنامک فورم کے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا میری آواز آ رہی ہے، دوسری جانب سے کہا گیا کہ آپ کی آواز صحیح طرح سے پہنچ رہی ہے، تقریر جاری رکھیں، لیکن اس دوران بھی نریندر مودی کا ٹیلی پرومپٹر ٹھیک نہ ہوا، اور انہوں نے یہ ظاہر کیا کہ اب جیسے انہیں آواز نہیں آ رہی ۔

مودی کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی کے بعد ان کا یہ عمل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ٹیلی پرومپٹر بھی مودی کا جھوٹ برداشت نہیں کیا۔

مدن سوامی نامی صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی پرومپٹر کی خرابی نے کلیئر کر دیا کہ حقیقی پپو کون ہے؟

عاصمہ نامی صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آدمی بھارت کو شرمندہ کرنے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

روگ ایوی ٹروکس نامی صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم سپر پاور ہیں، لیکن یہ نہیں جانتے کہ یہاں گدھوں کی حکومت ہے۔

پنکج نامی صارف نے انہیں لیڈر کی بجائے اداکار قرار دیا۔


روہنی سنگھ نامی بھارتی صحافی نے مودی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران خان کا مقبول جملہ ٹوئٹ کیا آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے۔


دیگر ٹوئٹس ملاحظہ کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved