پاکستان میں سونے کی قیمت میں گذشتہ روز کے اضافے کے بعد آج معمولی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں 200 روپےکی کمی کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار روپے، جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت بھی 171 روپے کی کمی کے ایک لاکھ 7 ہزار 167 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 7 ڈالرفی اونس کی ریکارڈ کمی ہوئی، اور فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار811 ڈالر ہو گئی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔