کورونا ویکسین لگوانے کے بعد معذور شخص نے چلنا اور بولنا شروع کر دیا

18  جنوری‬‮  2022

کورونا ویکسین لگنے کے بعد انسانی جسم میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں نے ماہرین کو حیرت میں مبتلاء کر دیا ہے۔

کورونا ویکسین کے منفی اثرات پر بحث اب پرانی بات ہو گئی ہے، کیونکہ بھارت میں کورونا ویکسین لگنے کے بعد معذور شخص کی صحت یابی نے ماہرین کو مزید ریسرچ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے گاؤں بوکارو پتروارکے رہائشی 44 سالہ دلار چند 4 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد وہ بولنے اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو گئے، تاہم دلار چند کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 4 جنوری 2022ء کو دلار چند کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی، جس کے بعد انہوں نے حیران کن طور پر بولنا اور چلنا شروع کر دیا ہے۔

دلار چند کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے اگلے روز انہوں نے خود کہا کہ میرے پاؤں صحیح طرح سے زمین پر نہیں لگ رہے، تو ہم ان کی آواز سن کر حیرت میں مبتلا ہو گئے، اور انہیں خوشی کے مارے ڈاکٹر کے پاس لے گئے، دلار چند کے  ڈاکٹرالبیل کرکٹا کا کہنا ہے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے کے بعد اگلے روز ہی ان کے جسم میں غیر معمولی تبدیلیاں محسوس ہونا شروع ہو گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ڈاکٹرز نے دُلار چند کی معجزانہ صحت یابی کا جائزہ لینے کیلئےتین رکنی میڈیکل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved