انڈونیشیاء کا دارالحکومت جکارتہ سے منتقل کرنے کا فیصلہ

18  جنوری‬‮  2022

انڈونیشیاء کی پارلیمنٹ نے ملک کا دارالحکومت جکارتہ سے منتقل کرنے کا بل مظور کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جکارتہ کو درپیش سنگین ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر انڈونیشیاء کا دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام  نوسنتارا (جزائر کا مجموعہ) ہوگا جوبونیو آئی لینڈ میں واقع ہے۔ مرکزی حکومت کے منصوبے کے مطابق جکارتہ کو 2 ہزار کلو میٹر شمال میں واقع صوبے مشرقی کلیمانتن میں منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد دارالحکومت کی منتقلی سے ایک کروڑ کی آبادی والے شہر پر دباؤ کم ہوگا، جبکہ نیا دارالحکومت بھی قومی  شناخت اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔

یاد رہے کہ ارضیاتی ماہرین نے انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ کو ایک ڈوبنے والا شہر قرار دیا گیا ہے، کیونکہ جکارتہ مسلسل سیلاب اور زمین سے بے تحاشہ پانی نکالنے کی وجہ سے دنیا میں تیزی سے ڈوبنے والا شہر بن گیا ہے، ایک تحقیق کے مطابق جکارتہ کا شمالی حصہ 25 سینٹی میٹر سالانہ شرح سے ڈوب رہا ہے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے 2019ء میں پہلی بار دارالحکومت کی تبدیلی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس منصوبے پر کام نہ ہو سکا تھا تاہم اب دارالحکومت کو 2024ء میں منتقل کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved