طالبان جلد لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دیں گے، اقوام متحدہ

16  اکتوبر‬‮  2021

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے نائب سربراہ عمر عابدی نے کہا ہے کہ طالبان نے انہیں بتایا وہ بہت جلد ملک بھر میں چھٹی جماعت سے میٹرک تک لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اسکول کھولنے کا اعلان کردیں گے۔

یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر عمر عبدی نے گزشتہ ہفتے افغانستان کا دورہ کیا اور بچوں کی صحت، تعلیم، خوراک اور مستقبل کے حوالے سے طالبان حکومت کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ آج اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ افغانستان کے 5 صوبوں میں پہلے ہی لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، طالبان حکومت بچیوں کے ماڈل سیکنڈری اسکول کے قیام پر بھی کام کر رہی ہے، جو تمام لڑکیوں کو چھٹی جماعت سے آگے اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے گا تاہم اس پر ایک سے دو ماہ میں عمل درآمد ہونا ممکن ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved