جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےکام کا آغاز ہو چکا، اپوزیشن رہنماؤں سے تعاون کی درخواست، شاہ محمود

19  جنوری‬‮  2022

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئےملتان اور بہاولپور میں سیکریٹریٹ قائم کرکے افسران تعینات کیے اور کام کا آغاز بھی ہوچکا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق امور اور اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

دوسری طرف شاہ محمود قریشی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی سے بالا قومی مفاد میں آئینی ترمیم پر اتحاد ضروری ہے لہذا اپوزیشن رہنما جنوبی پنجاب صوبے کو حقیقت بنانے میں ساتھ دیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بحیثیت جماعت جنوبی پنجاب بطور آزاد صوبہ تسلیم کرانے پر کام جاری ہے اور ساتھ ہی اصلاحات کے ذریعے، ہماری توجہ سماجی اور اقتصادی ترقی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے تحت جنوبی پنجاب سول سیکریٹریٹ اصلاحات کا مظہر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں، ہمیں مل کر جنوبی پنجاب کے قیام کےلیے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے حاصل کرنا چاہیے، اپوزیشن رہنما جنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کو مقدم رکھیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہان تھا کہ مسلم لیگ ن میں جانشیشنی کی کشمکش پائی جارہی ہے، کچھ شہباز شریف اور کچھ مریم نواز کے حامی ہے جبکہ بعض اراکین شریف فیملی کے باہر سے لوگوں کو جماعت میں آگے لانے کے خواہش مند ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved