وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

19  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،اب پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی نتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پلان ترتیب دے دیا ، پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل گورنمنٹ کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں ۔اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا، اداروں کے پاس اختیارات نہیں تھے۔ ارکان اسمبلی اور وزراء وہ کام کررہے ہیں جو بلدیاتی اداروں کا کام ہے ، وہ کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے۔

میاں محمودالرشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیات کا سارا کام ارکان اسمبلی اپنے ذمے لیے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved