وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، ڈرون حملے کی مذمت

19  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،اور ابوظبی کے شہری علاقوں پر گھناؤنے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔

وزیر اعظم نے 17 جنوری 2022 کو ابوظہبی میں سول تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم عمران خان نے تمام متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیراعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

 ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم عمران کان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ، ان حملوں کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ ایسے حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ولی عہد نے حمایت کے بھرپور اظہار پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ولی عہد نے المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب اپنے شاہ محمود قریشی نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے بات کرتے ہوئے ابوظبی کے شہری علاقوں پر گھناؤنے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی اور دبئی کے اہداف پر میزائل اور ڈرونز فائر کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس میں ابوظبی ایئرپورٹ اور مصفح میں ایک ریفائنری شامل تھی۔ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے اسٹوریج کے قریب ایندھن کا ٹینکر ٹرک پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے تھے ہلاک شدگان میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved