بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہیں، لندن کی اسٹوک وائٹ نامی لا فرم نے برطانوی پولیس سے گرفتاری کا مطالبہ کر دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ایک لا فرم نے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ اوربھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کی گرفتاری کے لئے لندن پولیس ڈپارٹمنٹ کے وارکرائم یونٹ میں درخواست جمع کرا دی۔
درخواست کے مطابق اس بات کے متعدد ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ کشمیریوں پرمظالم، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اورعام کشمیری شہریوں کے کے اغوا اورقتل کے ذمہ دار ہیں۔بھارتی فوجیوں نے آرمی چیف اوربھارتی وزیرداخلہ کے احکامات پرکشمیریوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے انہیں گرفتارکیا جائے۔
“We are warning that genocide could very well happen in India.”
An expert says there are “early signs and processes of genocide” against Muslims in the Indian state of Assam and India-administered Kashmir pic.twitter.com/LgfhJYhxQ7
— TRT World (@trtworld) January 18, 2022
لا فرم کے بیان کے مطابق درخواست لندن میڑوپولیٹن پولیس کے وار کرائم یونٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس کے ساتھ بڑی تعداد میں ثبوت بھی فراہم کئے گئے ہیں۔لافرم نے سال 2020 اور 2021 کے درمیان 2 ہزار شواہد کا جائزہ لیا۔