قومی ائرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں ، حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آ گیا تھا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بوئنگ 777 طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ شدید برفباری شروع ہوگئی، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر عملے نے جدید مشینری سے رن وے کو کلیئر کیا۔
قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے797 مسافروں کو لے کر لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کی تعریف کی۔ ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیا۔