وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پراسرائیل،بھارت سےفنڈنگ کےالزامات ثابت نہیں ہوئے، سیاسی جماعتوں کےاکاؤنٹس کی جانچ پڑتال خوش آئندہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کون سی جماعت کہاں سےفنڈنگ لیتی ہےیہ کلیئرہوناچاہیے، الیکشن کمیشن فی الفوراسکروٹنی کمیٹی کوفعال کرے۔
انہوں نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی کے ریٹائرڈممبرکی جگہ کسی دوسرےکوشامل کیاجائے، بلاول ،مریم اورمولانابھی الیکشن کمیشن کوفنڈنگ کاجواب دیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ پی ٹی آئی پراسرائیل،بھارت سےفنڈنگ کےالزامات ثابت نہیں ہوئے، سیاسی جماعتوں کےاکاؤنٹس کی جانچ پڑتال خوش آئندہے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کےاکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرے، الیکشن کمیشن جانچ پڑتال کیلئےاسٹیٹ بینک کوخط لکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہےان کےاکاؤنٹس کی جانچ پڑتال نہ ہو، ن لیگ فنڈنگ کیس سےراہ فراراختیارکرناچاہتی ہے، الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک سےاکاؤنٹس کی تفصیلات منگوائے۔
فرخ حبیب نے کہاکہ جےیوآئی پرلیبیاسےپیسےلینےکاالزام ہے،نوازشریف نےاسامہ بن لادن سے پیسے لے کرحکومت گرائی۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن گوشواروں کےمعاملے پراسکروٹنی کمیٹی بنائے، بہت سی سیاسی جماعتوں پرفارن فنڈنگ کاالزام ہے، پی ٹی آئی نےاپنےگوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہاکہ سیاسی جماعتوں کےگوشواروں کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کرسکتاہے۔